لاہور (پ ر ) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا۔پوری دنیا میں پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ پی ٹی آئی اپنے سودن کے پلان پر فل الفور عمل درآمد کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو لوٹنے والوں کرپٹ مافیاکو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں جماعتوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا ۔ عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی ملک کو گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے ۔پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے والے نوازشریف اور ان کے حواری اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب وفاق کی علامت بن چکی ہے ۔ موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں معیشت مضبوط اور بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔