لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سے سکولوں میں صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ نا مکمل رہے گیا۔ طلبہ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سو سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن لگانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔ لاہور کے 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبے کا اغاز کیا گیا تھا ۔ تاہم ایک دفعہ پھر سے منصوبہ التوا میں پڑ گیا ہے ۔ زرائع کاکہنا ہے کہ دو ہزار پندرہ میں بھی سکولوں میں واٹر فلٹریشن لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس مد میں فلٹریشن پلانٹ بھی خریدے گئے تھے ۔