محبوبہ مفتی کی عمران کی تعریف،مودی پر برس پڑیں

پیر 11 فروری 2019ء





سرینگر (نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب عمران خان گورو نانک یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر رہے ہیں اور پاکستان میں قدیم مندروں کو محفوظ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب مودی حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ رام مندر اور تاریخی شہروں اور عمارتوں کا نام تبدیل کیا جائے ، مودی حکومت مسلمانوں کے نام پر بنی یادگاروں اور تاریخی شہروں کے نام تبدیل کر رہی ہے ، گائے کے معاملے پر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے ۔فرق یہی ہے بھارت سیکولرازم کے نام پر اورپاکستان مذہب کے نام پر بنا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وسیع پیمانے پر درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کی بھی تعریف کی۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں