لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،نیوز رپورٹر،کرائم رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) 109سینئر سول جج ،الیکشن کمیشن کے 102افسران ، 22 ڈی ایس پیز کر تقر ر وتبادلے کر دئیے گئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 109سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ چیف جسٹس کی منظور ی کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر رکھ دی گئیں جبکہ ایکسائز حکام نے 4ایکسائز انسپکٹر، 2ڈیٹا انٹری آپریٹراورا یک کانسٹیبل کو تبدیل کر دیا اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس تحت ایکسائز انسپکٹر عبداﷲ کو موٹر برانچ سے ننکانہ ،محمد اشرف کو قصور ،ایکسائز انسپکٹر شیخ شہزاد کو موٹر برانچ سے ایکسائز آفس ننکانہ اور محمد ریاض کو موٹر برانچ سے ایکسائز آفس پتوکی ، ڈیٹا انٹری آپریٹر ضیغم کو موٹر برانچ سے ٹیکنیکل برانچ، راشد کو موٹر برانچ سے ایڈمن آفس اور کانسٹیبل فرمان کو موٹر برانچ سے ٹیکنیکل برانچ تعینات کر دیا گیا ۔آئی جی پنجاب کے حکم پر 22ڈی ایس پیز کو مختلف اضلاع میں تعینات کر دیا گیا ۔محمد عثمان ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد ،شاہد حسین ڈی ایس پی فائیو سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب ،خلیل ملک کی ایس ڈی پی او شکر گڑھ ،فخر بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن ،شہباز احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساہیوال ،فضل عباس کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا،زکریا یوسف ایس ڈی پی او مصر ی شاہ لاہور، ارسلان شاہ زیب ڈی ایس پی ٹو اینٹی رائٹس یونٹ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ ڈی ایس پی سلیم اکبر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔ سید مستحسن علی شاہ ایس ڈی پی او چونیاں، منظور خالق ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ، ڈی ایس پی جمیل احمد ، محمد خالد کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد، خالد محمود انور کو ایس ڈی پی او ساہیوال،محمد عمران خان کو ایس ڈی پی او فیصل آباد فیکٹری ایریا تعینات کر دیا گیا۔اور محمد الیاس کو سی پی او آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے ترقیوں کے بعد 102افسران کے تبادلے کردئیے ،سندھ اور بلوچستان کو مستقل صوبائی الیکشن کمشنرز مل گئے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیاز احمد بلوچ کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، یوسف خٹک کومستقل صوبائی الیکشن کمشنر سندھ مقرر کر دیا،الیکشن کمیشن نے گریڈ 21کے دو، گریڈ20کے 6افسران کے تبادلے کئے ہیں ۔ کمیشن نے ضلعی الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم کو ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا ،ضلعی الیکشن کمشنر منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،ملتان،اٹک ، شیخوپورہ،وہاڑی،لاہور 1 ، لسبیلہ،گوادر،تربت،ژوب قلات،آوارن ،کوہلو،کشمور،کوئٹہ،دادو سبی ، گھوٹکی، لاڑکانہ ،گجرات کے ضلعی الیکشن کمشنرز تبدیل کر دئیے ہیں جبکہ حکومت نے گریڈ20 سے 21 اور گریڈ 19 سے 20 میں افسران کی ترقیوں کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس 26نومبر کو طلب کر لیا ہے ، اجلاس پانچ روز تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے تقرری کے منتظر پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے آفیسر مشتاق احمد مہر کی خدمات وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے حوالہ کر دی ہیں جنہیں سٹیٹ لائف آف پاکستان میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔