اسلام آباد(نیٹ نیوز) دس سال قبل لاہور میں اغوا ہونے والا بچہ علی حیدر کراچی سے مل گیا۔ذرائع کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹین ایئرچیلنج کا چرچا ہے لیکن حقیقت میں 10 سال قبل اپنے بچے کو دیکھنا اور 10 سال بعد اس کا اچانک مل جانا کسی اچھنبے سے کم نہیں۔ڈی ایس پی طاہر انیس کے مطابق 10 سال قبل جہلم کا رہائشی کمسن علی حیدر ماں باپ کی درمیان علیحدگی پر والدہ کی تلاش میں لاہور گیا جہاں بچے کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرکے بھینسوں کے باڑے میں مزدوری پر لگا دیا،تاہم بچہ اغوا کاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر باڑے سے بھاگ گیا اور کراچی پہنچ گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق بچے کو صرف اتنا یاد تھا کہ اس کا والد دریائے جہلم کے کنارے رہتا ہے جس کا نام غلام حسین ہے ، بچے کو ایک ہفتہ قبل کراچی میں ملنے والے شخص نے والد کو تلاش کرنے اور سپیشل برانچ تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، سپیشل برانچ راولپنڈی نے بچے کے والد کو جہلم سے ڈھونڈ کر بیٹے سے ملا دیا۔