پشاور( آن لائن)خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں 10سالوں کے دوران خود کش حملوں میں 5ہزار501 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 12ہزار 921زخمی ہو ئے ۔ سال 2009سے 2018تک مختلف علاقوں میں 382خود کش حملے ہو ئے سال 2009میں 87خود کش حملوں میں 1299افراد جاں بحق جبکہ 3633 زخمی ہو ئے ۔ سال 2010میں 68خود کش حملوں میں 1187افراد جاں بحق اور 296زخمی ہو ئے ۔ سال 2011میں 45خود کش حملوں میں 676افراد جاں بحق اور 1462زخمی ہو ئے ۔ 2012میں 33خود کش ح ملوں میں 239افراد جاں بحق اور 413زخمی ہو ئے 2013میں 46خود کش حملوں میں 695افراد جاں بحق اور 1569افراد زخمی ہو ئے ۔ 2014میں 26خود کش حملوں میں 194افراد جاں بحق اور 473زخمی ہو ئے ۔ 2015میں ہونے والے 17خود کش حملوں میں 226افراد جاں بحق اور 384زخمی ہو ئے ۔ 2016میں 17خود کش حملوں میں 382افراد جاں بحق اور 856زخمی ہو ئے ۔ 2017میں 24خود کش حملوں میں 286 افراد جاں بحق اور 723زخمی ہو ئے ۔ 2018میں 19خود کش حملوں میں 317افراد جاں بحق اور 482زخمی ہو ئے ۔