پاکستان کے آئین کے مطابق قومی مردم شماری ہر دس سال بعد کرائی جائے گی۔ 2023 ء کی موجودہ مردم شماری کا آغاز فروری کے آخری ہفتے سے ہوا، یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے۔ اساتذہ کو مردم شماری کا انتظام کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ اساتذہ عام طور پر سڑکوں پر بیٹھے رہتے ہیں کیونکہ وہ بھکاری ہوتے ہیں اور ہمیشہ عوام سے عزت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اساتذہ کے ساتھ وہی سلوک کریں جس کے وہ حقدار ہیں۔حکومت کو بھی اساتذہ کو مناسب سہولیات فراہم کرنا چاہیں وہ پاکستان کے لیے اور یقیناً ہماری خاطر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ جب مردم شماری کی تیم ہمارے گھر آئے تو انہیں کرسیاں مہیا کریں اور ان سے یا انتہائی احترام کے سے پیش آئیں ساتھ سافٹ ڈرنک پیش کریں۔ ایسا کرنے سے ہم ان کی نظروں میںان کا وقار مجروح ہو سے بچا سکتے ہیں اور پانی یا سافٹ ڈرنک پیش کرنے سیہم غریب بھی نہیں ہو جائیں گے۔ (شیراز خان ،کراچی)