اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوںنے 50.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصدکم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 58.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری 2022 میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال فروری میں 6.5 ملین ڈالرتھا۔حکومت اورسٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورترغیبات دینے کے نتیجے میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔