پشاور (فخرالدین سید) خیبر پختونخوا میں بیرون ملک سے آنے والے 1109افراد غائب ہو گئے ، تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریس نہ کیا جا سکا ۔روزنامہ 92نیوز کودستیاب دستاویزات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے ، دستاویزات کے مطابق یہ افراد بیرون ممالک سے آئے تو مختلف اداروں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا ،ان میں بیشتر افراد کے فون نمبر غلط ہیں یا وہ فون نہیں اٹھاتے ، پولیس اور دیگر حکام جب ان کے گھروں تک پہنچے تو وہ وہاں بھی نہیں تھے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے 90فیصد کے ساتھ حکومت کا رابطہ ہے اور یہ صحت یاب ہوکرگھروں کوجاچکے ہیں۔