لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کا آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑکی ہدایت پرشعبہ ٹاؤن پلاننگ فائیو اورانفورسمنٹ کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈیفنس روڈ ، اڈا پلاٹ ،کینال روڈ،رائے و نڈ روڈ اور ویسٹ ووڈ کالونی میں آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار کر دیں۔رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک غیر قانونی ریسٹورنٹ اور غیرقانونی ورک شاپ کومکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ، متعدد غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمارکر دیا گیا۔اس کے علاوہ کینال روڈ پر واقع غیرقانونی سٹیل شیڈز مسمار کر دیئے گئے اورپائن ایونیومیں بنائی گئی چار غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں۔