کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور100 انڈیکس مزید 293 پوائنٹس گھٹ گیا جسکی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 52 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اورانڈیکس 44793 پوائنٹس کو چھوگیا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 293.34 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورانڈیکس 44373.23 پوائنٹس ہوگیا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کیسرمائے میں 52 ارب 19 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار401 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔423کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 15 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 170.90روپے اورقیمت فروخت 171 روپے ہوگئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے سستا ہوگیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 171.40 روپے اورقیمت فروخت 171.80 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالرکی کمی ہوئی اورفی اونس قیمت 1752 ڈالرریکارڈ کی گئی تاہم مقامی سطح پرسونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار600 اور 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 99 ہزار108 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400 روپے مستحکم رہی۔