لاہور(کلچرل رپورٹر)لیجنڈاداکار یوسف خان کی 11ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ یوسف خان نے 46 سالہ طویل کیریئر کے دوران اردو، پنجابی اور پشتو زبانوں میں چار سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یوسف خان 1929 میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1954 میں پاکستانی فلم’ پرواز‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا۔ یوسف خان 20 ستمبر 2009 کو 78 سال کی عمر میں لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔