مکرمی !مہنگائی کے اس دور مین اکثرطلباکے پاس تعلیمی اداروں کی فیس اداکرنے کیلئے وسائل اور زرائع موجود نہیں ہوتے کیونکہ تعلیم کو اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر طلبہ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ملک میں شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ا شد ضرورت ہے جس کے لئے کراچی یونیورسٹی سمیت اور دیگر تمام تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کارڈ اور امتحانی فیس کو مکمل طور پر ختم کرنا ضروری ہے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پرائیویٹ طلبہ کو کم از کم رجسٹریشن اورا متحانی فیس میں50فیصد رعایت دی جائے اور امتحانی یا رجسٹریشن فیس کی مقررہ تاریخ گزرنے کی صورت میں جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے تا کہ طلباء با آسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔ رجسٹریشن و امتحانی فارم اور پوسٹ کوریئر فیس کے نام پرطلباء کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ نہ تو پرائیویٹ امیدواروں کے رجسٹریشن کارڈز گھر کے پتے پر ارسال کئے جاتے ہیں اور نہ ہی ایڈمشن کارڈ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (سیدہ سونیا منور ‘کراچی)