مکرمی !پاکستان کے شہریوں کو اس وقت کمر توڑ مہنگائی شدید بیروزگاری ، اور بدترین ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ حکومت کا بنیادی کام ہوتا ہے مسائل کو حل کرنا بیرزگاری جیسی لعنت کو معاشرے سے اکھاڑنا اپنے لوگوں کو صحت، تعلیم، سستا اور فوری انصاف مہیا کرنا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دسترس سے کہی دور جا چکی ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہونا تو یہ۔چاہیے تھا کہ شہریوں کی زندگیوں آسان بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پالیسیاں ترتیب دی جاتی۔ شب روز محنت کی اور لگن سے روزگار کے کے نئے منصوبے بنائے جاتے۔ لیکن یہاں ہم پر مسلط جوکرز نے چلتے روزگار برباد کر دئیے. نااہلوں کی عدم دلچسپی اور غلط اقدامات کی وجہ سے آزاد خودمختار پاکستان ڈیفالٹر ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ مگر اس ملک میں (8 ) آٹھ درجن کے قریب وزیر، مشیر کو صرف عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس کرنے کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں سے گزراش ہے آپ کا مسئلہ عمران خان نہیں پاکستان ہونا چاہیے ملک آپ لوگوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ اب یہ قوم آپ سب کا احتساب چاہتی ہے۔ لمبے عرصہ سے سوئی ہوئی قوم اب بیدار ہو گئی ہے خدارا خلق خدا کی آواز سنو اس قبل کے دیر ہو جائے۔ آپ نے ایک شخص کے بغض میں پرامن شہریوں پر آنسو گیس کے ایکسپائر شیل برسائے۔ اپنی خواتین پر تشدد کیا۔ عزتیں ڈرانے سے نہیں ملتی اگر لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنا مقصود ہے تو غریب کو روٹی اور بیروزگار کو رزگار دو۔ ( عبیداللہ خمیس)