نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے برازیل، متحدہ عرب امارات، الابیہ، گبون اور گھانا کو سکیورٹی کونسل کا غیرمستقبل رکن منتخب کر لیا۔٭ نیویارک(اے ایف پی) ایران نے اقوام متحدہ میں اپنے ذمہ 16.2ملین ڈالر کے بقایاجات ادا کر دئیے جسکے بعدجنرل اسمبلی میں اسکا ووٹنگ کا حق بحال کر دیا گیا۔٭ ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں خواتین کو والد یا مرد سرپرست کے بغیر زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی۔٭ لندن(این این آئی )انگریزی ویب سائٹ نے اسامہ کی بچپن کی نایاب تصویر جاری کردی۔٭ واشنگٹن (این این آئی)امریکی رکن کانگریس الہام عمر کے اسرائیل پر بیان سے تنازع پیدا ہوگیا۔٭منیلا (اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت نے فلپائن کو ایک بار پھر پولیو سے پاک ملک قرار دیدیا۔ ٭بماکو(نیٹ نیوز)فرانسیسی فوج نے مالی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ ٭ واشنگٹن(این این آئی ) روس نے ایران کو سیٹلائٹ سٹم دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔٭ مقبوضہ بیت المقدس( نیٹ نیوز) مسجد اقصیٰ میں40 ہزار افراد نے نمازجمعہ ادا کی۔٭ دوحہ(نیٹ نیوز)افغان طالبان کے رہنما ملا برادر سے چینی سفیر نے دوحہ میں ملاقات کی۔٭ نیویارک(این این آئی)امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کیلئے ٹرمپ کی پالیسی کوآگے بڑھا رہے ہیں۔٭صنعاء (این این آئی)سعودی عرب پرحوثی حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔مآرب میں حملے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔٭نیویارک (این این آئی)ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں شدید قحط سالی، 20لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔