ماسکو(صباح نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پاور پلانٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔٭بیجنگ (آن لائن)چین میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت چاند کے قطب جنوبی میں مشن بھیج رہا ہے اور اگر اسے لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی ملک کا خلائی مشن چاند کے اس حصے پر پہنچ سکے گا۔٭نیو یارک ( آن لائن )لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے ۔٭نیویارک(این این آئی) صحافیوں کے حقو ق کے تحفظ کے حوالے سے نیویاک میں قائم تنظیم ’’ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘( سی پی جے )نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کو سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ’’گریٹر کشمیر‘‘ سے وابستہ صحافیوں اور دیگر ملازمین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ۔ ٭برلن (این این آئی)جرمن حکومت نے 2019ء کی پہلی ششماہی میں اربوں یورو کے اسلحے کی برآمدات کی منظوری دی ہے ۔ ٭قاہر ہ(آن لائن)مصری حکام نے برطانیہ میں فروخت کئے جانے والے فرعونوں کے 18 ویں خاندان کے بادشاہ کے نصف مجسمے کو واپس لانے کے لیے عالمی ادارے انٹرپول سے مدد کی درخواست کردی۔