واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے قتل کا جشن منا کر ویٹرنز ڈے منایا۔٭بیجنگ ( نیٹ نیوز ) چین نے کہا ہے کہ امر یکہ تبت میں مداخلت کیلئے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے۔٭سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے جنگلات میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 150 سے زائد گھر تباہ ہو گئے ، فائر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔٭انقرہ ( اے ایف پی ) بر طانوی امدادی ادارے وائٹ ہیلمٹ کا ایک اہلکار جیمز میسو استنبول میں پر اسر ا ر طور پر ہلاک ہو گیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ القدس کی املاک چوری کرنے والوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔٭ ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیٹو نے تاج پوشی کے بعد پہلی مرتبہ عوامی پریڈ میں حصہ لیا۔ شہنشاہ کو مبارک باد دینے کیلئے لاکھوں جاپانی شہری ٹوکیو کی سڑکوں پر نکل آئے ۔٭ تہران (این این آئی) اہواز شہر میں نوجوان شاعر حسن الحیدری کے حملے میں قتل کی اطلاعات کے بعدمظاہرے شر وع ہو گئے ہیں۔ ٭ اوگاڈگوا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک بر کینا فاسو میں ایک دہشت گر دانہ حملے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 3حملہ آ ور ہلاک ہو گئے ۔٭نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں فضائی آلودگی کے باعث ایک مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے۔٭ ہانگ کا نگ سٹی، بیجنگ (این این آئی، نیٹ نیوز ) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران چہرے پر ماسک پہن کر احتجاج کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گولی مار کرزخمی کردیا۔