لاہور( سپورٹس رپورٹر)ملک بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار لانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ہائی پرفارمنس کیمپ 23 اگست سے لاہور میں شروع ہوگا۔این سی اے ہائی پرفامنس کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز 22 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے ۔2 ماہ جاری رہنے والے ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے اور دوسرے فیز میں قومی انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو این سی اے میں تربیت دی جاچکی ہے ۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے ۔