لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائیوں کے کیس پیش گئے بارہ میڈیکل سٹوروں کی انتظامیہ کو وارننگ دی گئی اورتین میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو مزید کارروائی کیلئے عدالت میں بھیج دیا گیا، دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھا نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ نو کا دورہ کیاانہوں نے ہسپتال کا فضلا ڈسپوز کرنے کے حوالے سے موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب پایا گیااورہسپتال میں ایم ایس اور جنرل سرجن بھی موجود نہ تھا۔دو ڈاکٹروں کے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود گائناکالوجسٹ وارڈ میں رش پایا گیا اور مریضوں کی ٹھیک سے چیکنگ نہ پائی گئی۔ دریں اثنا اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیااورسبزیوں و فروٹس کی نیلامی اور ریٹس کو چیک کیا۔انہوں نے مین روڈ سے تجاوزات کو ہٹوایااورصارفین کی شکایات کو سنا۔ اے سی کینٹ عفت خان نے بادامی باغ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔بادامی باغ سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔