مکرمی !پلاسٹک کو مکمل طور ختم ہونے میں لاکھوں سال درکار ہوتے ہیں۔ جس مقدار میں ہم پلاسٹک کی اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ہم پلاسٹک کی کئی اشیاء کو محض ایک دفعہ استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوڑا کرکٹ کی ایک بڑی مقدار پلاسٹک کی اشیاء پر مشتمل ہے۔ اور یہ مقدار روزبروز بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پلاسٹک کی اشیاء دریائوں، سمندروںکا حصہ بن کر آبی جانوروں کو بے حد نقصان پہنچاتی ہیں۔ کچھ آبی جانور پلاسٹک کی اشیاء کو خوراک سمجھ کر نگل جاتے ہیں جوکہ ان کے حلق میں پھنس کر ان کی موت کا باعث بنتا ہے۔ جبکہ کچھ آبی جانور پلاسٹک کی تھیلیوں میں پھنس کر سانس گھنٹے سے موت کا شکار ہوتا ہے۔ استعمال شدہ پلاسٹک کو جلانے سے خطرناک کیمیکل بنتا ہے جوکہ ہمارے ماحول میں آلودگی کا باعث بنتا ہے اور اوزون کے لئے بھی بے حد نقصان دہ ہے۔ (رمشا طاہر)