Common frontend top

مریم نواز نادان حقائق مسخ کئے، سیاسی نابالغ اثاثے بچانے کے لیے احتجاج کراتے ہیں :فردوس عاشق

پیر 22 جولائی 2019ء





سیالکوٹ،اسلام آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں آئین کی بالا دستی ،غیر آئینی اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، سینٹ وفاق کی علامت ہے ، کسی سیاسی مہم جوئی کی نذر نہیں ہونے دینگے ۔ مریم نواز کی نادانیاں ان کا خاندان بھگت چکا ہے ، اب وہ وزیراعظم عمران خان کے بغض اور حسد میں پاکستان کا نقصان کر رہی ہیں، سیاست کی راجکماری نے حقائق کو مسخ کیا، انکی یادداشت جواب دے چکی،انھیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گزشتہ سال کٹھ پتلی وزیر اعظم شاہد خاقان کیساتھ دورہ سعودی عرب میں جنرل باجوہ،نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں جنرل راحیل شریف جبکہ یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ میں جنرل اشفاق پرویز کیانی ان کے ساتھ تھے ۔سیالکوٹ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی عوام کو شکست نہیں دے سکتے ۔قبائلی علاقوں میں الیکشن مکمل ہونے پر انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی اور امن جیت گیا۔جمہوریت کی جیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔ میڈیا کا قبائلی الیکشن میں کردار بہت اعلیٰ رہا۔ہمارے نادان دوست اپنے اثاثے بچانے کیلئے جمہوریت کا نام استعال کرتے ہیں اور احتجاج کراتے ہیں۔ کل ایسے لوگوں کی ضمانتیں ضبط کروا کر عوام نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ پر کمرشل فلائٹ میں جا کر وزیر اعظم پاکستان نے سادگی اور کفایت شعاری کی اعلیٰمثال قائم کی ۔ اس سے پہلے بوئنگ 777طیاروں میں صحافیوں کواکٹھا کر کے لے جایا جاتاتھا جبکہ نانی ،نانے ، نواسے ، نواسیاں یو این او کے اجلاس میں جاتے تھے ،اب ایسا نہیں ہے ، آج عمران خان دنیا کے سامنے سینہ تان کرکھڑا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دینا پاکستان کوماڈریٹ قوم کے طور پر دیکھے گی۔ پاکستان کا سافٹ فیس دنیا کے ساتھ پیش کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا وقت آ ئیگاتو حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر یگی۔ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے ایک تاریخ رقم ہوئی،جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر اپوزیشن کو دو لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی، ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ اوراپنی آئندہ نسلوں کو قوم پرمسلط کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی بہادر مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کا امن بحال ہوا۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں