وارسا(آن لائن)پولش پولیس کے 200 اہلکار تندوے کو لے کر جنگل میں فرار ہو نے والے ایک سابق فوجی کو تلاش کر رہے ہیں۔ ٭ تہران (این این آئی) ایک دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اہواز میں موجود سٹیل کی تمام صنعتوں اور کارخانوں کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔ ٭ رملہ(این این آئی)فلسطینی اسیران سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید شادی شدہ فلسطینیوں کے نطفہ کی مصنوعی طریقے سے رحم مادر میں منتقلی کے نتیجے میں اب تک 92 بچے پیدا ہوچکے ہیں۔ ٭ پیرس (اے ایف پی) برطانیہ اور فرانس نے انسانی سمگلرز اور غیرقانونی تارکین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جوائنٹ پولیس انٹیلی جنس یونٹ بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ ٭ تہران(نیٹ نیوز) ایران کے شہر ماہ شہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ میں تیل رسنے کے بعد آگ لگ گئی۔ ٭ لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں 104سالہ خاتون گریس گرین ووڈ نے کورونا وائرس کو شکست دیدی۔ ٭پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی عدالت نے چین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں دو جاسوسوں کو 20سال قید کی سزا سنا دی۔ ٭ سیؤل (اے ایف پی) جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر پاک جیون ہائے کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں سنائی گئی 30سال سزا کو کم کر کے 20 سال کر دیا۔٭ طرابلس (آن لائن )لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز نے ملکی آئل فیلڈز اور ٹرمنلز فعال کرنے کیلئے شرائط رکھ دی ہیں۔ ٭ بغداد(این این آئی ) احتجاج کے باوجود ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری جاری ہے۔ ٭ رملہ(این این آئی)قابض صہیونی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ، اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی علاقوں کااسرائیل سے الحاق کا پلان ناکام بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔٭ سڈنی(صباح نیوز) آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں 17سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ ٭ بیجنگ (آن لائن )کورونا بحران کے بعدچین کی معیشت اس سال کی دوسری سہ ماہی میں دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔٭ صنعاء (آن لائن ) اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے یمنی پانیوں میں موجود لاوارث آئل ٹینکر سے بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ ٭ہانگ کانگ، واشنگٹن (آن لائن، این این آئی) برطانیہ نے ہانگ کانگ کے لاکھوں رہائشیوں کو برطانوی شہریت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری طرف ہانگ کانگ میں نئے سکیورٹی قانون کیخلاف احتجاجی ووٹنگ میں 5 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔٭ لندن(نیٹ نیوز)سابق شاہ ایران کے ولی عہد رضا پہلوی نے ایرانی حکمران نظام کے سقوط کا مطالبہ کر دیا ۔