ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں پانچواں سالانہ اونٹ میلہ دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں 1800 اونٹ مالکان 38 ہزار اونٹ شامل کریں گے ۔٭ڈوڈوما(نیٹ نیوز) تنزانیہ میں ملکی میڈیا کو اپنے پروگرام غیر ملکی میڈیا پر نشر کرنے کیلئے اجازت کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا ۔ ڈوئچے ویلے ، بی بی سی ، وائس آف امریکا اور ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کے براڈکاسٹرز پر بھی اطلاق ہو گا۔ ٭دمشق(نیٹ نیوز)شام کے صدر بشار الاسد کی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوگئی وقفہ لے کردوبارہ خطاب کیا ۔٭ینگون (اے ایف پی) میانمار میں ایک روہنگیا مسلمان امیدوار عبدالرشید کو آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیاگیا ،انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔٭نجامینا (اے ایف پی) چاڈ کی نیشنل اسمبلی نے صدر ادریس دیبے کو اعلیٰ فوجی عہدے اور خطاب مارشل سے نواز دیا۔٭سرینگر (اے ایف پی) بھارت کی قومی سول سروس کے امتحان میں پہلی پوزیشن لیکر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے کشمیری شاہ فیصل نے ڈیڑھ سالہ سیاسی سفر کے بعد ہی سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔٭تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم نتن یاہو کو ٹارگٹ کرنیوالا اپوزیشن کا پیش کردہ بل مسترد کر دیا۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔٭برلن (این این آئی )وفاقی جرمن حکومت نے عوام کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ اور باسک کے علاقے کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے ۔قاہرہ (این این آئی)مصر کے شہرسکندریہ میں طویل قامت یادگارسیاحو ں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،بعض حصے 26ویں فرعونی بادشاہ کے خاندان کے دورکے بتائے جاتے ہیں۔٭ تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موسادکے چیف کا ایک بار پھر قطری عہدیداروں سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭ ویندوہوک(این این آئی)نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب نے نوآبادیاتی جرائم کے ازالے کیلئے جرمن معاوضے کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی سرکاری طور پر معافی مانگے۔٭ ریاض (این این آئی )لگژری بحری جہاز اور سعودی عملہ بحر احمر کے سیاحتی دورہ پر روانہ ہوگیا۔٭کویت سٹی (این این آئی )کویت سے 3 لاکھ 60 ہزار تارکین وطن کی بے دخلی پر غور شروع کردیاگیا۔