لندن (آن لائن) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بحیرہ احمر کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کی اطلاعات ہیں۔لندن میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 98 سینٹ بڑھ کر 60.08 ڈالر فی بیرل رہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 95 سینٹ اضافے کے ساتھ 54.50 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔