ٹوکیو (آن لائن) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکہ بات چیت میں بہتری کے امکانات ہیں۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 2.7 ین (1.7 فیصد) بڑھ کر 162.7 ین (1.51 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے ۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 11610 یوان (1632 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے ۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.2 فیصد بڑھ کر 129 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔