لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جلد کو چمک دار بناتا ہے۔ اس میں موجود سائٹرک ایسڈ جلد کی گہری پرتوں میں موجود مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے۔لیموں کا اسکرب جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ وٹامن سی کی موجودگی جلد پر ٹونر کا کام کرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ لیموں کو ایک قدرتی بلیچ بھی مانا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے لیموں کا اسکرب بنائیں اور ہاتھ، چہرے اور پوری جلدکو خوبصورت بنائیں:

1۔ شکر اور لیموں کا اسکرب

اجزا 

1/3کپ زیتون کا تیل

2/3کپ شاکر

2 چمچ لیموں کا رس

2لیموں کے ترشے ہوے چھلکے

ایک مرتبان میں تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے ڈھانپ کے فرج میں رکھ دیں۔اس سے ہاتھ، کہنیوں، پاؤں چہرے اور جسم پر سکرب کریں۔بہترین نتائج کے لئے وائٹ شکر کا استعمال کریں۔جسم پر سکرب کے لئے موٹی شکر کا استعمال کریں۔اگر آپ چہرے پر سکرب کر رہے ہیں تو سکرب کے بعد کسی اچھے کلینزر سے چہرہ صاف کریں تاکہ جلد پر سے آئل صاف ہو جائے۔

2 شہد اور لیموں کا اسکرب

اجزا 

2چمچ لیموں کا رس

2چمچ اصلی شہد

روئی

لیموں اور شہد کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے روئی کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں سادہ پانی سے چہرہ دھو کے خشک کر لیں۔اس عمل کو دن میں دو بار تین ہفتے تک دہرایں آپکی جلد سے داغ دھبوں کا صفایا ہو جائے گا اور جلد چمکدار ہو جائے گی.

3کافی اور لیموں کا اسکرب

اجزا 

2 چمچ کافی

اپسم نمک

2چمچ زیتون کا تیل

لیموں کے ترشے ہوے چھلکے

طریقہ 

زیتون کے تیل میں اپسم نمک کو اچھی طرح مکس کر لیں اسکے بعد کافی اور لیموں کے ترشے ہوے چھلکے اس میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے کسی جار میں رکھ لیں. چہرے پر اسکو ماسک کی طرح لگائیں اور چند منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں۔