٭… بچوں کے نیپی ریش کیلئے پاوڈر نہ ملنے پر کارن فلو استعمال کریں اس سے نیپکن کے دانے ختم ہوجائیں گے۔

٭… تازہ کریم ‘کھٹی ہوجائے تو اس میں چٹکی بھر بیکنگ پاوڈر ملالیں پھر اس میں ایک چمچہ شکر اور چند قطرے منیلا ایسنس ملالیں ‘کریم تازہ ہوجائے گی۔

٭… دو عدد چھلے ہوئے شلجم کو پانی میں اْبالیں۔ اس پانی میں پیر رکھ دیں۔ اس سے پاؤں کی تھکن دور ہوجائیگی اور ایڑیاں بھی نہیں پھٹیں گی۔

٭… ڈبل روٹی چورے کو گرینڈر کرلیں اور چھان کر جھینگوں پر لگائیں اور ان جھینگوں کو تل لیں اس سے تیل خراب نہیں ہوگا۔

٭… پیاز کے رس کی مالش کرنے سے گرمی دانے اور کھجلی کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

٭…پیاز کو کدوکش کر کے اس کو سونگھنے سے سر میں درد کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

٭…پیاز رکھنے سے چھپکلی اور سانپ نہیں آئیں گے۔

٭…آئینہ چمکانے کیلئے آلو کے چھلکے کا استعمال کریں۔

٭… کپڑے کو سرکہ میں ڈبو کر ‘گیس کا چولہا صاف کریں اس سے چولہا یکدم صاف ہوجائے گا۔

٭… ناخنوں کے زر دین کی شکایت کو دور کرنے کیلئے نصف لیموں ‘ناخنوں پر رگڑیں اس سے ناخن صاف اور چمکدار ہوجائیں گے۔

* شہد کی بوتل میں 3 تا 4 لونگ ڈالنے سے چیونٹیاں شہد کے قریب نہیں آئیں گے۔