کوالالمپور (آن لائن) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بھارت کی ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری نہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کے لیے سودے 0.9 فیصد کم ہوکر 2185 رنگٹ فی ٹن طے پائے ۔