فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب حکومت کی طرف سے 13 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو قائم کر نے کا فیصلہ ،جن اضلاع میں نئے چائلڈ پروٹیکیشن بیورو قائم کئے جا ئیں گے ان میں وزیر اعظم عمران خان کا آ بائی علاقہ میانوالی اور انکے سسرال پاکپتن شامل ہیں ، پنجاب حکومت کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کے حوالہ سے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بچوں کا معاشرہ میں کار آ مد شہری بنانے کے حوالہ سے چائلد پروٹیکشن بیورو کی طرف سے لاوارث ، آ وارہ گھومنے والے بچوں کو اپنی تحویل میں لیکر انکو بہتر ماحول فراہم کرتے ہوئے انکو تعلیم وتربیت دی جاتی ہے اور اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لاہور ،فیصل آ باد،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،راولپنڈی ،ملتان ، رحیم یار خان ،بہاولپور میں موجود ہے جہاں پر اس وقت ایک ہزار کے قریب بچے موجود ہیں جنکو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ انہیں جد ید دنیا کے حوالہ سے آ گاہی دی جارہی ہے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران قصور، گجرات ،حافظ آ باد ،چکوال ،جہلم ، وہاڑی ،میانوالی ، بھکر ،پاکپتن ، را جن پور ،لیہ ،جھنگ اور مظفر گڑھ شامل ہیں جن میں نئے چائلڈ پروٹیکیشن بیور و قائم کئے جا ئیں گے ۔