مکرمی ۔لاہورتاشورکوٹ کینٹ ،ننکانہ صاحب ریلوے سیکشن پر ماضی میںمردا ن سے کراچی کے لیے تیز روایکسپریس سمیت 6اَپ6 ڈائون مسافر گاڑیاں چلتی تھی مگر اب ایک گاڑی راوی ایکسپریس جو کہ ایس جمیل اینڈ کمپنی کے زیر انتظام چل رہی ہے۔ جو کہ اس سیکشن کے لاکھوں عوام کی سہولت کے لیے ناکافی ہے سمہ سٹھہ کے لئے براہ راست کوئی گاڑی آمدورفت کے لیے عوام کو میسرنہیں ہے۔اس لیے کم از کم تین گاڑیوں کے روٹ میں توسیع کے ساتھ ایکسپریس میں تبدیل کر کے بحال کی جائیں کیونکہ ریل غریب عوام کی سواری ہے ۔ چیئرمین پاکستا ن ریلو ے بورڈ عوام کا یہ مطالبہ پوراکریں۔ علاوہ ازیں قلعہ شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب اورکنجوانی تک ریلوے ٹریک پرحدرفتار(کاشن) ہنگامی طورپر ختم کروا کر فی گھنٹہ رفتار 90 کلومیٹر تک بڑھائی جائے۔ تاکہ عوام تیزرفتارگاڑیوں کی سہلوت میسر آ سکے۔ ( ایم اے علوی،بچیکی ننکانہ صاحب)