ماسکو ( نیٹ نیوز ) روسی صدر ولا دیمیر پو ٹن نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی عرب، یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات سے سب کو فائدہ ہوگا۔٭ روم (این این آئی)اطالوی حکام نے جنوبی اطالوی علاقے باسیلیکاٹا میں سینکڑوں تارکین وطن کا استحصال کرنے پر 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ ٭واشنگٹن(آن لائن) واشنگٹن میں زیرتعمیر نیو اورلینز ہوٹل کی بالائی منزل منہدم ہو نے سے ایک شخص ہلاک اور 18دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ ٭ واشنگٹن(اے ایف پی ) امریکی اخبار نیویار ک ٹائمز کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن چینی کمپنی کے بورڈ سے رواں ماہ مستعفی ہوجائیں گے ۔٭ ریاض ( نیٹ نیوز ) شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری د یدی ۔ ٭واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں ای سگریٹ سے ہلاکتیں 26تک پہنچ گئیں۔٭کٹھمنڈو(آن لائن) وسطی نیپال میں بس ایک پہاڑی سے نیچے کھائی میں گرگئی ہے جس کے نتیجے میں 11افرادہلاک اور108زخمی ہوگئے ۔