مکرمی! پاکستان بننے سے پہلے پورے برصغیر پر تقریباً سو سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا۔ انگریزوں کے قبضے سے پہلے برصغیر پر مسلمانوں کی حکومت تھی۔ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لیے مسلمان ہمیشہ کوشش کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سی قربانیاں دینے کے بعد آخر کار 14اگست1947ء کو پاکستان بن گیا۔ یہ ملک ہم نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کی خوشی میں ہم ہر سال 14 آگست کو تمام دن خاص تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ ان بزرگوں کی کوششوں کی یاد تازہ کرنے کیلئے تقریریں کرتے ہیں۔ جنہوں نے عظیم قربانیاں دے کر ہمارے لئے وطن بنایا۔(ماہم ارشد ، وفاقی کراچی)