نائیجر(اے ایف پی )نائیجیریا میں شدت پسندوں نے 2واقعات میں فائرنگ کر کے 10فوجیوں کو ہلاک کردیا۔٭دی ہیگ(اے ایف پی )اقوام متحدہ کی اعلی عدالت نے ایران کی حمایت پر 4ممالک کی جانب سے قطر پر ہوائی ناکہ بندی کی پابندیاں غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اپیل مستردکردی۔٭ نیویارک(اے ایف پی )واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے 2اہم دشمن ملک چین اور ایران ایک بڑے معاہدے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فونک گفتگو میں لیبیا بحران کے حل کیلئے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔٭ ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب نے قطر کے ملکیتی بی اِن سپورٹس چینل کا نشریات کا لائسنس مستقل طور پر منسوخ کردیا ۔٭برسلز(نیٹ نیوز) یورپی یونین نے کہا کہ مستقبل میں شاید ایرانی جوہری پروگرام حل کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔٭ بغداد(نیٹ نیوز)عراقی دفاعی کمیٹی نے کہا ہے کہ ترکی نے 15 کلو میٹر علاقے پر قبضہ کرلیا۔٭ استنبول(این این آئی )استنبول کی قیمتی اراضی قطری حکمران خاندان کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭تہران (این این آئی) پاسداران انقلاب کا انسداد کورونا کیلئے 110معاون ڈیوائس کا دعویٰ مذاق بن گیا۔٭ ابوظہبی (این این آئی ) امارات نے سعودیہ پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔