بیوٹی کارنر

 

عموماََ سورج سے جھلسی ہوئی جلد کا رنگ بدل جا تا ہے۔بعض خواتین کی ٹھوڑی اور ماتھے کا رنگ گالوں سے میل نہیں کھاتا اور پھر ایسی دوہری رنگت کو چھپانے کیلئے وہ میک اپ کا سہا را لیتی ہیں لیکن بعض اوقات میک اپ سے بھی یہ کالے پیچز نہیں چھپتے۔چہرے کی دوہری رنگت سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر سن بلاک لگائیں۔ جہاں تک میک اپ سے دوہری رنگت کو چھپانے کی بات ہے تو کم سے کم میک اپ استعمال کریں۔ اس لئے ایسا میک اپ کریں جو قدرتی تاثر دے۔ میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے کی ’’آئسنگ‘‘ کریں جس کے لئے ایک ٹب میں پانی لے کرکٹی ہوئی برف ڈال لیں اور اس ٹب میں اپنا چہرہ ڈبودیں۔ جب تک ٹھنڈک برداشت کرسکے چہرہ ڈبو کر آئسنگ کریں۔

 دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں ، پھر پرائمر لگا کر جذب کر لیں چونکہ پرائمر کے استعمال سے فائونڈیشن کو جذب کرنے میں آسانی ہوتی ہے اس کے بعد اچھی طرح ٹی وی پینٹ سٹک لگائیں۔ آپ کی رنگت گوری ہو یا سانولی ’’ڈبل ٹون سکن‘‘ کے لئے یہ اسٹک سب سے موزوں ہے۔ آخر میں اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ملتی جلتی فائونڈیشن لگالیں البتہ فاؤنڈیشن اور پائوڈر کا استعمال کم سے کم کریں تا کہ چہرے کا قدرتی تاثر برقرار رہے۔