اجزاء:

 قیمہ: آدھا کلو۔۔۔ پیاز: ایک عدد۔۔۔ ہری مرچ: چھ عدد۔۔۔ ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی۔۔۔پودینہ: آدھی گٹھی۔۔۔ادرک: ایک چھوٹا ٹکڑا۔۔۔نمک: ایک چائے کا چمچ۔۔۔ سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ۔۔۔ کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ۔۔۔ گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ۔۔۔ لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ۔۔۔ زیرہ (بْھنا ہوا): ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

اوپر دیے گئے تمام اجزاء کو قیمے میں شامل کر کے گرائینڈر میں باریک پیس لیں۔ اس مکسچر کو ایک گھنٹے تک فریج میں میرینیٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر کباب کے مسالے کو سیخوں پر لگائیں اور باربی کیو کریں۔ نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔