اجزاء:۔۔۔

چکن‘ ایک عدد بارہ ٹکڑے کروالیں

چاول‘ایک کلو (دھو کر ) بیس منٹ کے لئے بھگو دیں

کابلی چنے‘ایک پیالی (اْبال لیں) 

کشمش‘ دو کھانے کے چمچ

گاجر‘تین عدد لہسن ادرک‘پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

سیاہ زیرہ‘ ایک چٹکی کالی مرچ‘ بارہ عدد

پیاز‘چار عدد ہری مرچ‘چار عدد

سفید سرکہ‘ایک کھانے کا چمچ نمک ‘حسبِ ذائقہ

کوکنگ آئل‘ایک پیالی

ترکیب:۔۔۔۔

ایک دیگچی میں ئل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر کے دہی نکال لیں-دہی پیاز میں چکن،ادرک لہسن،سیاہ زیرہ،اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں-جب پانی خشک ہو جائے تو اْبلے چنے،چاول اور ہی کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پانی ڈال دیں،پانی اتنا ڈالیں کہ چاول ایک انچ ڈوبے رہیں-

سرکہ بھی ساتھ ڈال دیں،جب چاول کا پانی خشک ہو کر دم پر جائے تو دیگچی توے پر رکھ دیں اوپر سے دہی بچی ہوئی پیاز،اور کشمش اور گاجر بھی فرائی کر کے ڈال دیں. (گاجر فنگر چپس کی طرح کٹی ہو) جب بھاپ جائے تو  مزیدار ازبکی پلاؤ تیار ہیں-