اجزاء:دو چکن برگر بنانے کے لیے

 مرغی کے سینے کا گوشت‘ایک ٹکڑا۔۔۔انڈہ‘ایک عد د۔۔۔مسٹرڈپیسٹ(سرسوں پاوڈر کا آمیزہ)‘ایک چائے کا چمچ۔۔۔سفید مرچ پاوڈر‘ایک چائے کا چمچ۔۔۔مکئی کا آٹا‘ایک کھانے کا چمچ۔۔۔میدہ‘دو کھانے کے چمچ۔۔۔دودھ‘ دو کھانے کے چمچ۔۔۔نمک‘حسب ذائقہ۔۔۔سرکہ ‘ایک کھانے کا چمچ۔۔۔مایونیز‘دو کھانے کے چمچ۔۔۔برگر کے لیے بریڈ

ترکیب:

چکن بریسٹ درمیان میں سے دو برابر حصوں میں کاٹ دیں تاکہ اس کی موٹائی دو حصوں میں بٹ کر کم ہو جائے اب اسے سرخ،مسٹرڈ پیسٹ،سفید مرچ پاوڈر اور نمک میں آدھے گھنٹے کے لیے میرینیڈ کر لیں_اندے کو خوب اچھی طرح سے پھینٹیں اور اس میں میدہ،مکئی کا آٹا،دودھ اور نمک ملا کر اچھی طرح سے مکس کریں۔اب اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈبو کر ہلکی آنچ پر تقریبا 8-10 منٹ کے لیے فرائی کر لیں_بریڈ بیچ میں سے کاٹ کر اس پر تلے ہوئے چکن کے ٹکڑے رکھدیں_اب اس پر حسبِ منشا مایونیز،سلاد،پنیرہری پیاز،اور ٹماٹر وغیرہ نفاست سے کاٹ کر ڈال دیں_