فٹنس

 

فلیٹ پائوں کا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کھڑے ہونے پر آ پ کے پاوٓ ں کی نارمل آ رچ شیپ نہ بنے . فلیٹ پائو ں زیادہ دیر کھڑا رہنے اور زیادہ کام کرنے کی صورت میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں ۔ نوزائیدہ بچوں میں یہ عام سی بات ہے جودوسے تین سال کی عمرتک نارمل ہوجاتاہے۔

فلیٹ فِیٹ کوپیس پلانیس اور فالین آ رچیز بھی کہاجاتاہے۔ فلیٹ فیٹ کاتعلق پائو ں کے نچلے حصے کی ہڈیوں اورٹشوز سے ہوتاہے۔ پائوں میں جلد دردہونا،تلووں کی سوجن اوردرد،کھڑے ہونے کے بعد پیروں کوحرکت دینے میں مشکلات،کمر اورپیر کادرد اس کی عام علامات ہیں۔

فلیٹ فِیٹ کا علاج ورزش ، ادویہ یا پھر سرجری کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ ورزش کے ذریعے  پائوں کی لچک اور طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ذریعے پیروں کی آ رچ شیپ حاصل کی جا سکتی ہے.

شارٹ فوٹ پیروں کومضبوط بنانے کے لئے بہترین  ورزش ہے۔یہ ورزش ان چھوٹے پٹھوں کااحاطہ کرتی ہے جوپائوں کے نیچے آ رچ شیپ کی طرف ہوتے ہیں۔یہ ورزش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ایڑھی اورپائوں کی انگلیوں کوزمین سے اٹھنے نہ دیں . پیر کوزمین پرسیدھا رکھیں اورپیرکی آ رچ شیپ بنانے کی کوشش کریں یہ پوزیشن پانچ سے دس سیکنڈ تک رکھیں۔

ٹخنے کی لچک پائوں کوکنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے۔پنڈلی ان پٹھوں کاگروپ ہے جوایڑھی اورپائوں کے نچلے حصے سے منسلک ہوتاہے۔کسی دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ اس پررکھیں اوربائیں پائوں کوپیچھے کی طرف اسٹریچ کریں اورتیس سے ساٹھ سیکنڈ تک ہولڈ کریں پھریہی عمل دوسرے پائوں پربھی دہرائیں۔ یہ ورزش کالف اسٹریچ کہلاتی ہے ۔

ایڑھی کی مدد سے پیروں کے پٹھوں کومضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے جوآ رچ شیپ کوسپورٹ کرتے ہیں۔ دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ دیوار پررکھیں تاکہ توازن برقرار رہے۔اورپنجوں کے بل کھڑے ہوجائیں۔جتناآ پ اپنی ایڑھی کواوپراٹھاسکتے ہیں اٹھائیں اس سے آ پ کے پیروں کاکافی سپورٹ ملے گی۔