اجزاء:

   فش فلے آدھا کلو۔۔۔نمک حسبِ ذائقہ۔۔۔کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔۔۔میدہ دو کھانے کے چمچ۔۔۔تیل ایک چوتھائی کپ۔۔۔ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)۔۔۔لہسن کے جوئے دو سے تین عدد (باریک کٹے ہوئے)۔۔۔پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)۔۔۔لال مرچ ایک عدد (تازہ، سلائس میں)۔۔۔لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)۔۔۔براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ۔۔۔سویا سوس دو کھانے کے چمچ۔۔۔لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ۔۔۔پانی حسبِ ضرورت

ترکیب:

پہلے فش فلے کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر ہلکا سا نمک اور پسی کالی مرچ میں میری نیٹ کرکے خشک میدے میں کوٹ کریں اور ہلکے سے تیل کے ساتھ شیلو فرائی کر لیں کہ خستہ ہو جائے۔جب دونوں طرف سے رنگ آجائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب باقی بچا تیل ایک کڑاہی میں گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن کے جوے، پیاز اور تازہ لال مرچ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔اب اس میں پسی لال مرچ، براؤن شوگر، سویا سوس، نمک، لیموں کا رس اور آدھا کپ پانی شامل کریں اور آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔جب ساس تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے تو فرائی کی ہوئی مچھلی کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔چاہیں تو ڈش آؤٹ کرتے وقت یہ ساس ڈالیں تاکہ مچھلی کی خستگی برقرار رہے۔پیش کرتے ہوئے ساتھ میں فرنچ فرائز بھی رکھ لیں تو زیادہ مزا آئے گا۔