ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 جنوری 2020تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 83لاکھ38ہزار026گانٹھ کپاس آئی۔15 جنور ی 2019 تک1 کروڑ 4 لاکھ56ہزار925گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 لاکھ 18ہزار899گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح20.26فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 48لاکھ70ہزار585گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 63 لاکھ 24 ہزار540گانٹھ کپاس سے 14لاکھ53ہزار955گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح22.99فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 34لاکھ67ہزار441گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سا ل 41 لاکھ 32 ہزار385گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 16.09فیصد رہی۔15 جنوری 2020 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 82 لاکھ 16 ہزار 931گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 232جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 55 ہزار 984گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 73لاکھ40ہزار385گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2019-20میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں 208جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر47لاکھ 65 ہزا ر 686گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے ۔ ضلع ملتان میں 15 جنوری 2020تک1لاکھ43ہزار982گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 71ہزار835گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 3 لاکھ 55ہزار 872گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 2 لاکھ 10 ہزار394گانٹھ کپاس ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ 82ہزار555گانٹھ کپاس،ضلع راجن پور میں 2 لاکھ 81 ہزار585گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 1لاکھ50 ہزار089 گانٹھ کپاس ،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 95ہزار712گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ98 ہزار567گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 10لاکھ52ہز ار938گانٹھ کپاس ، ضلع بہاولپور میں 5لاکھ97ہزار423گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 9لاکھ62ہزار396گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑمیں 11 لاکھ34ہزار 425 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ27ہزار415گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 2لاکھ12ہزار464گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ4ہزار661گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ83ہزار374گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5لاکھ3ہزار502گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 94ہزار740گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ16ہزار585گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 9لاکھ41ہزار657 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔