نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلکم پاؤڈر کو جسم پر لگایا جاتا ہے تاہم ایک حیران کن خبر ٹیلکم پاؤڈر کے حوالے سے آئی ہے جس نے سب کو پریشان کر ڈالا ہے ، یہ خبر برطانیہ سے آئی ہے جہاں ایک ایسی خاتون ہے جو ٹیلکم پاؤڈر کھاتی ہے ۔ اس لت میں مبتلا ہوئے 15 سال گزر چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 44سالہ خاتون کا نام لیزا اینڈرسن ہے اور اب تک وہ 8ہزار پاؤنڈ (تقریباً 16لاکھ 20ہزار روپے ) مالیت کا ٹیلکم پاؤڈر خرید کر کھا چکی ہے ۔ وہ اس لت میں اس بری طرح مبتلا ہے کہ ایک دن میں پاؤڈر کی ایک بوتل تک ختم کر دیتی ہے ۔ اسے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔وہ 5بچوں کی ماں ہے اور طلاق یافتہ ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں دن میں کئی کئی بار اپنے ہاتھوں پر ٹیلکم پاؤڈر لگاتی ہوں اور ایسا کرتے وقت کچھ مقدار پھانک بھی لیتی ہوں۔ حتیٰ کہ رات کے وقت بھی مجھے پاؤڈر کھانے کی طلب ہوتی ہے ۔ میں اپنے سابق شوہر سے چوری پاؤڈر کھاتی تھی۔ میں رات جو بار بار اپنے شوہر سے چوری باتھ جاتی اور پاؤڈر کھاتی تھی۔ اور وہ مجھ سے پوچھتا تھا کہ تم بار بار باتھ روم کیوں جاتی ہو۔رپورٹ کے مطابق اب جا کر لیزا نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے اسے بتایا کہ وہ پی آئی سی اے نامی عارضے میں مبتلا ہے ۔ یہ ایسا عارضہ ہے جس میں مبتلا شخص ایسی چیزیں کھانے لگتا ہے جو کھانے کی نہیں ہوتیں، مثال کے طور پر پینٹ، مٹی وغیرہ۔