کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اورڈی آئی جی لورالائی کی سفارش پر ضلع کوئٹہ میں 15روز کیلئے کسی بھی قسم کے آتشی مواد/اسلحہ کی نمائش و استعمال، جلسے جلوس، دھرنوں، 4یا 4سے زائد اشخاص کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔