اسلا م آباد( آئی این پی ) 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا واک آئوٹ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کر دیا ، احسن اقبال نے بات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجا واک آئوٹ کیا ، احسن اقبال شاہ محمود قریشی کی تقریر کا جواب دینا چاہتے تھے اور بار بار سپیکر سے بات کر نے کی اجازت مانگتے رہے ، سپیکر نے کہا کہ آپ کو پارلیمانی رہنمائوں کے بات کر نے کے بعد ضرور وقت دیا جائے گا ، جس پر احسن اقبال نے کہا کہ آپ کا رویہ ٹھیک نہیں ۔