مکرمی!دنیا بھر میں 80 فیصد منشیات کا استعمال ترقی پزیر ممالک میں کیا جا رہا ہے جن میں اسلامی جمہوریہء پاکستان سرِ فہرست ہے۔مختلف اداروں کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 40 فیصد مرد اور ۹فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں جو روزانہ تقریباً18کروڑ سگرٹ پی جاتی ہیں جن پر مجموعی طور پر75 کروڑ روپے روزانہ خرچ ہو رہے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نشہ کرنے والوں کی زیادہ تعداد 13 سے24 سال کی عمر کے نوجوان کی ہے۔آج تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال فیشن بن گیا ہے۔ وہ ادارے کہ جہاں مستقبل کے معمار تیار ہوتے ، جہاں ملک کا روشن مستقبل پروان چڑھتا وہاں اب منشیات نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور انہی نوجوانوںکی زندگی میں زہر انڈیلنا شروع کر دیا ہے۔کئی تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔حکومت سے التجا ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لئے مستقل بنیادوں پر پا لیسی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کار روائی کرے۔والدین کو بھی چا ہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہیں اور ان پر نگرانی رکھیں اور ان کو منشیات کے نقصانات سے ضرور آگاہ کریںتاکہ ان کو نشے کی لت سے چھٹکارا حاصل ہو۔ (عاصمہ شاہد، لاہور )