عمان (این این آئی)دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہو گئے ۔اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سہر فہرست ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے ، اردن کے شاہ عبداﷲ تیسرے نمبر اورپاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی چھٹے نمبر پر ہیں۔فہرست میں وزیراعظم عمران خان 29 ویں،معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 13 ویں،شیخ محمد بن زاید النہیان 15 ویں، حزب اﷲ کے حسن نصراﷲ 23 ویں،مصر ی فٹبالر محمد صالح 46 ، عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطارقادری، میئر لندن صادق خان ، ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔