لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 ء کے چوتھے دن تین میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ پنجاب بی اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیاجوایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ کے پی کے اے اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیاجو کے پی کے نے چار دو سے جیت لیا۔کے پی کے اے کی جانب سے عثمان نے تین گول کرکے ہیٹرک مکمل کی ۔تیسرا میچ پنجاب اے اور بلوچستان بی کے مابین کھیلا گیا جو پنجاب اے نے آٹھ صفر سے جیت لیا ۔