تیونس سٹی (این این آئی)تیونس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں چرواہے پر تشددکے بعد مظاہرے شروع ہو گئے۔ ٭ نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ 55 سال میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنمائوں نے شرکت سے انکار کر دیا۔٭ واشنگٹن(اے ایف پی )ہنڈراس کے 4500تارکین وطن پولیس کو دھکیل کر گوئٹے مالا میں داخل ہو گئے۔٭ تہران(نیٹ نیوز)ایرانی صوبے ہرمزگان میں 5.5 کی شدت کے زلزلے سے 80 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔٭ غزہ(نیٹ نیوز )فلسطینی اتھارٹی نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،حماس نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔٭ ہانگوئی(نیٹ نیوز) وسطی افریقی جمہوریہ میں جھڑپ کے دوران امن مشن کا اہلکار ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔