واشنگٹن (این این آئی)امریکی خلا باز کرسٹینا کوچ اپنے 328 روزہ مشن کے بعد گھر واپس آئیں تو اْن کا پالتو کْتا اْن کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اْٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔٭دوحہ (نیٹ نیوز) قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مطابق سعودی عرب سے سفارتی و سیاسی تنازعے کے خاتمے کے لیے مذکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے ۔٭میونخ (صباح نیوز)فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے ایران کی جانب سے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔٭بڈاپسٹ (اے ایف پی) ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیدا ہونیوالے ہر بچے کے بدلے 10 درخت لگائے جائینگے ۔٭قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر کے سابق وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو نوادرات سمگلنگ کے جرم میں 30سال قید،60لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔٭برلن(نیٹ نیوز) سالانہ مقابلہ حسن میں 35سالہ خاتون لیونی فان ہیسے کو مس جرمنی منتخب کر لیا گیا، مقابلے کی اہم بات یہ تھی کہ جیوری میں کوئی مرد شامل نہیں تھا۔٭ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں جی ٹی ٹی ایکس میوزیکل میلے کا آغاز27 فروری سے ہوگا۔٭واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے خلیج عرب کی فضائی حدودمیں فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔٭ نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں بار گرل سے ڈاکو رانی بننے والی خاتون گرفتارکر لی گئی۔