نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اگنی ٹو میزائل کا پہلی بار رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا ہے ، میزائل کی رینج 2ہزار کلومیٹر ہے ۔ ٭چندی گڑھ (نیٹ نیوز) بھارتی پنجاب کی حکومت نے کہا ہے کہ تقریباً 30 ہزار کسانوں کو فصلوں کو نہ جلانے پر 19 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی ،نیٹ نیوز) امریکی صدر نے سابق فوجی کی قتل کے الزام میں سزا معافی کا اعلان کردیا دریں اثنا انہوں نے سابق سفیر کی گواہی کے دوران ٹویٹ کی کہ جہاں بھی میری کو بھیجا گیا وہاں کام خراب ہوا ہے ۔٭نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی عدالت نے داعشی خاتون کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی توثیق کردی۔٭تیونس سٹی (این این آئی)تیونس میں حکومت سازی کے دوران حبیب جملی کو وزیر اعظم نامزدکردیا گیا۔٭انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی میں مزید 4 کرد میئروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔٭کینبرا (این این آئی)آسٹریلیامیںجنگلاتی آگ میں شدت آگئی۔ آگ نے300مکان بھی لپیٹ میں لے لئے۔