صنعائ(این این آئی)یمن میں اتحادی فوج کی بمباری میں 17حوثی ہلاک ہوگئے جبکہ فوج نے اہم مقامات چھین لئے ہیں۔ جنوب مغربی گورنری تعز میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 حوثی باغی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اورن کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔یمنی فوج نے الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے۔